Negative effects of mobile phones موبائل فون کے منفی اثرات موبائل فون کا استعمال تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور آئندہ چند برسوں میں موبائل فون رکھنے والوں کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی۔ ابتدا میں موبائل فون کو دکھاوے یا فیشن کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا ۔ اب اس کا استعمال اتنا عام ہوچکا ہے کہ یہ آہستہ آہستہ روزمرہ کی ضرورت بنتا جا رہا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ موبائل فون کے بہت سے فائدے ہیں ۔ اس نے زندگی کو کافی سہل بنادیا ہے لیکن بہت سے فوائد کے باوجود نئی تحقیقات اس سے ہونے والے نقصانات کو ظاہر کر رہی ہے ۔ ایک طرف اس کی وجہ سے سماجی مسائل پیدا ہورہے ہیں تو دوسری طرف طبی ماہرین اس سے بچنے کا مشورہ دیتے دکھائی دیتے ہیں ۔ سماجی زندگی میں موبائل فون سے جرائم پیشہ عناصر نے بہت زیادہ فائدہ اٹھایا ہے ۔ گزشتہ سالوں میں دنیا کے کئی سکول اور کالجوں میں بچے موبائل فون کے ذریعے امتحانات میں نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں ۔ بجٹ میں اضافہ ، وقت کا ضیاع اور دفتروں ،دکانوں اور لوگوں کی محفلوں میں وقت بے وقت بجتی موبائل کی گھنٹیاں لوگوں کو پریشان کرتی ہیں اور اس سے دوسروں کے کام کا بھی بہت نقصان ہے۔ بہت سی
Urdu Quotes Aims To Provide You Best Quotes in Urdu. You will See Beautiful Islamic, Motivational, Inspirational, Education, Life, Love, Mothers Day Quotes, Fathers Day Quotes and Funny Quotes in Urdu With Beautiful Images.