Skip to main content

Posts

Showing posts with the label knowledgeiswealth

Beautiful Words About Knowledge in English Urdu and Hindi

Beautiful Words About Knowledge in English Urdu and Hindi علم ایک دولت ہے کائنات کی سب سے بڑی دولت علم ہے۔ علم عجائبات قدرت میں سے ہے۔ اس میں ایٹم سے زیادہ قوت و توانائی اور حسن و نور ہے۔ یہ جمالیاتی تخلیقی قوت کا لامتناہی سرچشمہ ہے۔ صریر خامہ اور صور اسرافیل ہے ۔ اس میں تاثیر کن بھی ہے اس کا دم دم جبریل ، اس کا نفس نفس مسیحائی اور اس کی کلام میں موجودگی ، تاثیر برق حسن ہے جو دلوں کو ژندہ اور ظلمتوں کو دور کرتی ہے ۔ بیماروں کو شفا بخشتی ہے اور زندگی کے جادہ مستقیم کو روشن کرتی ہے۔ قلم کو پوری قوت سے تھاما جائے تو اللّٰہ کے بندوں کو خون آشام بشری چنگل سے چھڑایا جا سکتا ہے قلم کافی ہے ارباب قلم کو قلم دان وزارت کی، ہوس کیا تم دولت کی حفاظت کرتے ہو اور علم تمہاری حفاظت کرتا ہے۔ دولت دشمن پیدا کرتی ہے اور علم دوست بناتا ہے ۔ دولت تقسیم کرنے سے کم ہوتی ہے اور علم بانٹنے سے بڑھتا ہے ، دولت مند کنجوس اور علامہ فیاض ہوتا ہے ۔ نیز علم کو چوری چکاری کا خطرہ نہیں ہوتا ہے ۔ دولت جتنی بھی ہو محدود ہوتا ہے اور علم لامحدود ہوتا ہے۔ دولت سے اکثر دل و دماغ پر سیاہی چھا جاتی ہے جبکہ علم دل و دماغ کو روش