Skip to main content

Posts

Showing posts with the label besturduquotes

The Thirsty Crow in the 21st Century

  پیاسا کوا اکیسویں صدی میں ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک کوا بہت پیاسا تھا وہ کولڈ ڈرنک کی تلاش میں ادھر ادھر اڑ رہا تھا (کیونکہ وہ سادہ پانی پیتا نہیں تھا)- مختلف ہوٹلوں کے سامنے اس نے تلاش و جستجو کی لیکن کہیں سے بھی کوئی جوس یا کوئی کولڈ ڈرنک نہ ملا۔ گرمیوں کا موسم تھا اور وہ پسینے سے شرابور ہو رہا تھا ٹشو پیپر بھی ختم ہو گئے تھے کہ وہ اپنا پسینہ ہی پونچھ لیتا بچارے کی حالت بالکل جنرل پبلک جیسی ہورہی تھی ۔ آخر اس کی نظر ایک گھڑے پر پڑی جو ایک خوبصورت سی کوٹھی کے ہرے بھرے لان میں رکھا ہوا تھا۔ کوے کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی ۔ اس نے گھڑے کے کنارے بیٹھ کر گھڑے میں جھانک کر دیکھا تو کوکا کولا ، پیپسی یا پھر گریپس کے جوس جیسی کوئی چیز محسوس ہوئی۔ اس نے چونچ گھڑے میں داخل کرنے کی کوشش کی کہ ایک دو گھونٹ پی لے لیکن اس تگ و دو میں اس کا پنجہ پھسل گیا اور وہ گھڑے میں جا گرا۔ اب وہ فوری طور پر گھڑے سے ہمت کرکے باہر نکلا۔ اس کے پروں پر اس کولڈ ڈرنک کی نمی سی موجود تھی۔ اس نے شکر کیا کہ چلو گھڑے میں قید ہونے سے تو بچ گیا لیکن جب گھڑے میں گر ہی گیا تھا تو اس نے کولڈ ڈرنک کیوں نہیں پیا۔ اسے اپنے آ